خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟ تفصیل اس خبر میں

محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خیبرپختونخوا میں مزید 15 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کے پی میں اموات کی تعداد 161 ہوگئیں۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 172 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2799 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے متاثرہ 690 مریض صحت یاب ہوگئے، پشاور میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 9 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے آج 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی جبکہ صوبے میں 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک کل 106 اموات ہوئیں،پنجاب میں 1850 افراد صحت یاب، 27 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 391 ہوگئیں، ملک میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 4 ہزار 315 ہے، کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 17 ہزار 439 ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet