جے ڈی سی فاؤنڈیشن نے بہترین فری طبی مراکز کے ذریعےانسانیت کی بڑی خدمت کر رہے ہیں، رحمت اللہ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے فری ڈائلیسز سینٹرز کا معائنہ

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے چیف ظفر عباس کی ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ

بلدیہ شرقی کے ہیلتھ مراکز کو باہمی اشتراک سے بہتر بنائیں گے، رحمت اللہ شیخ

بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن فری ڈائلیسز کے ذریعے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کر رہی ہے، بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو بھی بہترین طبی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے باہمی اشتراک عمل سے اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے چیف ظفر عباس،سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، سہیل صادق کے ہمراہ گلشن اقبال اور لیاقت آباد میں قائم فری ڈائلیسز سینٹرز کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے فری ڈائلیسز سینٹرز میں مریضوں کو فراہم کردہ خدمات کا معائنہ کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ طبی مراکز میں صحت کی سہولیات کسی طور بھی نجی طبی مراکز سے کم نہیں ہیں ایسی ہی سہولیات سے بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو آراستہ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ضروری ہوگئ ہے،انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے بعد غریب عوام کو ریلیف فراہم کرینگے.
اس موقع پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس نے انہیں ڈائلیسز سینٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں سینٹرز کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں