سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ گئے توریوائزڈ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کا کیا ہوگا؟
ریوائزڈ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر پہلے ہی پٹیشن دائر ہے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ سندھ ضمیر احمد عباسی عدالتی کاروائی کی وجہ سے ان دنوں ان کے چارج رہنے یا نہ رہنے کی باتیں عروج پر ہیں جبکہ اب تک ان کو ہٹانے کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں لہذا زیادہ تر جو خبریں سامنے آرہی ہیں وہ ہوائی قلعوں پر مبنی ہیں، سیکریٹری بورڈ کے ہٹائے جانے کی اطلاعات پر بلدیاتی اداروں میں ریوائزڈ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر تعینات ہونے والے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے کیونکہ اگر سیکریٹری بورڈ گئے تو ریوائزڈ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ ہوا میں معلق ہونے کے بھی امکانات ہیں جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو عدالت میں چیلنج کیا جاچکا ہے اور اس پر کاروائی کے بعد ممکنہ طور پر اس کو کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے اس صورت میں اسوقت بلدیاتی اداروں میں تعینات نئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے تحت تعینات افسران مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں.



