دل آزاری اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔ لیگل ٹیم کووا کراچی
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی؛لیگل ٹیم کے اراکین۔ ابراہیم، محمد اکرم و بہادر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یک نیوز کے قانون کے تحت عزتیں اتارنے اور بے پر کی خبریں چلانے والوں کے خلاف کاروائی میں صحافی بھائی تعاون کریں۔ خبر لگانے والا ثابت کرے کہ جو وہ لکھ رہا ہے اسکو ثابت بھی کرے گا۔ دل آزاری اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔ لیگل ٹیم نے یہ بات بعض اخبارات میں من گھڑت خبروں کی اشاعت پر کہی۔ ہم آزادی صحافت کا احترام کرتے ہیں۔ بعض افراد اسکا غؒط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عبدلمنان نہ صرف سرکاری ملازم ہیں بلکہ مستعد اور کمانڈنگ افسر ہیں۔ خبر میں چھبیس ہزار لیزوں کا مضحکہ خیز دعوی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ان لیزوں پر پی ڈی شارق الیاس، موجودہ پی ڈی اور افسران این او سی، ویری فیکیشن، این او سی فار کنسٹرکشن، سیل ڈیڈ، موٹیشن، ٹرانسفر جاری کرچکے ہیں۔ کچی آبادی کے رولز کے تحت افسران کاروائی کر رہے ہیں۔ لیکن سیاست اور کسی کے ڈکٹیشن پر خبریں چلانے سے پہلے ثبوت ہونا چاہئے ورنہ ہم اپناقانونی حق استعمال کریں گے۔ جاوید مصطفی کے ساتھ زیادتی پر بھی ہم ہی پہلے بھی آواز اٹھاتے رہے اب بھی اٹھا رہے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کاٹیج انڈسٹری لینڈ مینیجمنٹ کا پارٹ ہے۔ اسکا پروجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے فلاحی زمینیں بچانے کے لئے سیٹ کی قربانی دی۔ جبکہ مختلف زمینوں کی منسوخی بھی انہی کے ذریعے پروسسیس ہوئی۔ چودہ کروڑ کے واجبات وصول کرنے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کی جا رہی ہے۔ ریکوریز کا شاندار ریکارڈ رکھنے والے افسران کو تعیناتی سے محروم رکھا گیا ہے۔ جس پروجیکٹ کا حوالہ خبر میں دیا گیا ہے وہاں پی ڈی کے بعد کسی افسر کی گریڈ 18,،17میں ایس این ای نہیں ہے۔ جبکہ متعدد افراد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اس لئے دوسرے محکموں سے افسران تعینات کئے جاتے ہیں۔ لیگل ٹیم تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے اور کسی بھی زیادتی کی صورت میں حرکت میں آئے گی۔



