پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کیلئے پی ڈی اورنگی میدان میں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تعینات کے گئے آفسر نے اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کی زمین کا سودا کر دیا،رہنماء پیپلز پارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں محمد علی، عماد،نازیہ ساجد، مسرت سلطانہ، عدیل جعفری، راحیل بہاری، جمیل احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اورنگی ٹاون میں زمینوں پر قبضے کرکے فلاحی زمینوں کو کرشل اسٹیٹس دیا جا رہا ہے علی گڑھ کی زمین کا سودا کرلیا گیا زمین پر کچرا ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کے لئے پی ڈی اورنگی فلاحی زمین کو جلد سے جلد نمٹا رہے ہیں۔ مزید ان کا کہنا تھاکہ زمینیں بچانے والا افسر زیر عتاب ہے اور سابقہ بلدیاتی قیادت کے افسران جعلی لیزیں کرنے جا رہے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید مصطفی نے مزاحمت کی تو انہیں راشی اور بھتہ باز کہہ کر ایک ایم پی اے نے معطل کرادیا۔ زرائع کے مطابق کھوئی والی زمین پر موجودی افسران نے ایک کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں۔ یہ زمین سابقہ میئر کے کزن، یو سی ڈی سابق ناظم، بنارس نیشنل سیکٹر اور سابق ناظم، دس نمبر سابق ڈپٹی میئر، امام کالونی ایم این اے، بس ٹرمینل ایک سیاسی جماعت کے رابطہ کمیٹی کے اراکین کو لیز کرکے دی جا رہی ہیں۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ کے پے آرڈر بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ کھوئے والی مارکیٹ کی جگہ کچرا ڈال کر منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے زمینوں علی گڑھ کھویا والی مارکیٹ، یو سی ڈی، بنارس نیشنل، دس نمبر، امام کالونی، بس ٹرمینل کو ریگولارائز کرنے اور لیز کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر انہیں ہٹا کر دوسرا افسر لگایا گیا۔ اب ان زمینوں کو نمٹانے کے لئے موجودہ پی ڈی کو ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نازیہ ساجد، مسرت سلطانہ، عدیل جعفری، راحیل بہاری، جمیل احمد نے مشترکہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو، ایم پی اے لیاقت آسکانی، علی محمد جان،کراچی کے صدر سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر غربی، کیماڑی، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات اور چیئرمین نیب و اینٹی کرپشن سے فوری اورنگی کے افسران کے خلاف کاروائی جعلی لیزیں ضبط کرنے اور ملوث پی ڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی کمشنر اسٹاف کے خلاف فوری کاروائی اور چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں