
روس نے یوکرین کے شہر خرسون پر قبضہ کرلیاھے، ماسکو اور کیف میں جنگ بندی مذاکرات آج بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے
روس اور یوکرین میں جاری جنگ آٹھویں روز میں داخل ہو گئی ھے، یوکرینی حکام نے خیرسون پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی ھے، دارالحکومت کیف بدستور دھماکوں سے گونج رہا ہے۔
یوکرین نے روس کے سات ہزار سے زائد فوجی مارنےکا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 498 فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کی ہے۔
روسی فوج نے یوکرین کی 54 کمانڈ پوسٹوں سمیت 1500ملٹری ٹارگٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی فوج کے مطابق اب تک یوکرین کے میزائل سسٹم سمیت 52 ریڈار، 484 ٹینک، 63راکٹ لانچر بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روسی حملو ں میں اب تک 15 بچوں سمیت 227 عام شہری ہلاک ہو چکے۔
دوسری جانب روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جہازوں کی اڑان میں بھی اضافہ کردیا ہے۔



