یوکرین تنازعہ: ترکی کا نوے سال پرانا عالمی معاہدہ فعال

یوکرین تنازعہ
یوکرین تنازعے پر ترکی نے نوے سال پرانا عالمی معاہدہ فعال کردیا۔۔ روس کی کمک روکنے کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں کو بند کردیا

ترکی نے اعلان میں کہا کہ وہ انیس سو چھتیس میں ہوئے معاہدے کو فعال کررہا ہے جو جنگی جہازوں کو ترک سمندری گزرگاہوں سے جانے پر پابندی عائد کرتا ہے ۔ ترکی کا یہ اقدام یوکرین کی جانب سے کیے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں نوے سال پرانے عالمی معاہدے کو فعال کرنے کا کہا گیا تھا ۔اقدام سے روسی جنگی جہازوں کو بحرِ روم سے بحرِ اسود میں داخل ہونے سے روکا جاسکے گا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet