بلدیاتی نظام بہتر بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں میں باقاعدہ میونسپل مجسٹریٹ کی تعیناتیاں ناگزیر ہوگئیں

ہر بلدیاتی امور کو قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے فوری کاروائیوں کی ضرورت ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) میونسپل مجسٹریٹس کی تعیناتیوں کیلئے کراچی کے بلدیاتی ادارے سندھ حکومت پر زور دینے میں یکسرناکام ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز کو وہ اختیار حاصل ہی نہیں ہیں جو میونسپل مجسٹریٹس کو حاصل ہوتے ہیں سن انیسو اسی اور نوے کی دہائیوں میں اسوقت کے ایس ڈی ایمز میونسپل مجسٹریٹس کے اختیارات رکھتے تھے اور بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی کیجاتی تھیں یہ ہی وجہ تھی کہ اسوقت بلدیاتی قوانین کی بھی کافی حد تک پاسداری تھی، دو ہزار ایک کے بعد اس جانب توجہ کم ہونے کی وجہ سے معاملات ابتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ بلدیاتی قوانین کی پاسداری کیلئے میونسپل مجسٹریٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے بلدیاتی افسران وعملہ بگاڑ کا شکار ہے تجاوزات در تجاوزات کا عمل پچھلے 22 سالوں میں اسقدر بڑھ چکا ہے جسے سنبھالنا دشوار ترین کام ہوتا جا رہا ہے، کچرا جلانا سنگین جرم ہے مگر اب عام شہری سے خود بلدیاتی ملازمین بھی کچرا جلانے میں مصروف ہیں، سب سے تشویشناک امر یہ ہے کہ شہر کے بیچوں بیچ گاربیج ٹرانسفر؛ اسٹیشنز قائم ہیں اور کوئ پوچھنے والا نہیں ہے، فلیٹوں کے رہائشی پہلے گھر سے باہر کچرا پھینکتے وقت کئ مرتبہ سوچتے تھے مگر اب فلیٹوں سے نیچے کچرا پھینکنے کے واقعات عام بات ہے ان جیسے تمام امور میں ابتری کی وجہ بلدیاتی قوانین جسے میونسپل ایکٹ کہا جاتا ہے پر عمل درآمد کروانے کیلئے میونسپل مجسٹریٹس کی عدم موجودگی ہے اور اگر کراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں میں میونسپل مجسٹریٹس تعینات کر دئیے جائیں اور وہ اپنے فرائض ایماندارانہ طور پر سر انجام دیں تو صوبے بھر میں کافی بہتری آ جائیگی میونسپل ایکٹ اسقدر سخت قوانین پر مشتمل ہے کہ کوئ اپنے گھر کے آگے پانی بھی بہائے تو اسے عدالتی کٹہرے میں لا کر جرمانے یا دیگر سزائیں دی جا سکتی ہیں، سندھ حکومت کراچی کو مزید میونسپل تباہی سے بچانے کیلئے بلدیاتی اداروں میں ایماندار میونسپل مجسٹریٹس تعینات کرے جنکا کام صرف اور صرف بلدیاتی قوانین پر عمل درآمد کروانا ہو کسی اور افسر کو جس کے پاس پہلے سے دیگر ذمہ داریوں ہوں میونسپل مجسٹریٹس کی ذمہ داریاں قطعا تفویض نہیں ہونی چاہیئں کیونکہ موجودہ صورتحال میں یہ بالکل مناسب نہیں لگتا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں