کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آنے کے امکانات

کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آنے کے امکانات

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیاتی انتخابات میں تیزی لانے کیلئے سندھ حکومت کوشاں دکھائی دے رہی ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے ٹینڈرز کئے گئے ہیں جو اب دستاویزی مراحل طے ہونے کے بعد عملی شکل اختیار کرنے جارہے ہیں جس کے بعد علاقائی سطح پر کافی ترقیاتی کام ہوتے دکھائی دیں گے، ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی، ضلعی بلدیات کے ساتھ کراچی کی بہتری کیلئے دیگر اسکیموں کو حتمی شکل دئیے جانے کا بھی امکان ہے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ضلعی سطح پر اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں متعارف کروائی جاسکتی ہیں جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جاسکے ممکنہ طور پر سیوریج اور پانی کے نظام میں بہتری کے کام ہوتے دکھائی دیں جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام میں نمایاں تبدیلی لائیں جو یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کی آمد قریب ہے لیکن یہ امر خوش آئند ہے کہ جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آئیں گے کاموں میں بھی تیزی آئے گی.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں