کارواں جوں جوں آگے برح رہا ہے۔ کامیابی کے راستے کھل رہے ہیں۔ پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تیسرے دن میں داخل ہوکر جوش و خروش سے لبریز ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور آزاد رائٹرز فورم پاکستان کی صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی گرجدار آواز اور لانگ مارچ کے صرف دو دن میں عوام کو ریلیف دینا نیازی حکومت کی مجبوری بن گیا۔ انہوں نے یہ بات مقامی چینل اور صحافی حضرات سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو اپنے بھائی کے سنگ ہیں۔ بلاول بھٹو نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی۔ فریال تالپور اور کراچی میں شاہدہ رحمانی نے خواتین کو پی پی پی کی بی اماں اور ہر اول دستہ بنا دیا ہے۔ کارواں جوں جوں آگے برح رہا ہے۔ کامیابی کے راستے کھل رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی تاریخ بنا گئی ہے اور اسکا سفر جاری ہے۔ غیر جمہوری حکومت کو عدم اعتماد سے گھر جانا ہوگا۔ پانچ روپے اور دس روپے کم کرنے سے مداح سراہی کرانے والے کچھ بھی کرلیں جیالے اور جیالیاں میدن میں ہیں۔ کراچی کو شاہدہ رحمانی نے بہترین کارکردگی سے چار چاند لگا کر پی پی پی کا قلعہ بنا دیا ہے۔ جس طرح پی پی پی نے طلبہ تنظیموں کی بحالی کا بل پاس کیا اور وفاق کی جگہ ہر سال تنخواہیں بڑھائیں۔ مزدوروں کو لیبر کارڈ دیا۔ وفاق پی ایف سی ایوارڈ کے پیسے دے۔ تنخواہوں میں اضافے کے لئے خصوصی پیکج دے مہنگائی خیرات دینے سے کم نہیں ہوگی۔ روزگار اور گھروں کا وعدہ کب پورا ہوگا۔ ہمارا لانگ مارچ حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہا ہے۔ گیارہ سو ارب کراچی کے ہوا ہوگئے۔ حق دلانے اور نجات دلانے نکلے ہیں۔ بلاول ہی رہبر ہیں وہی قوم کو مشکلات سے نکالیں گے۔



