یوکرینی حکومت پاکستانی طلبہ کےانخلا میں تعاون کررہی ہے: مارکیان چیچک

یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک
یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا ہے یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے،یوکرینی حکومت پاکستانی طلبہ کےانخلا میں تعاون کررہی ہے،مہاجرین کی تعداد پچاس لاکھ ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی سفیر مارکیان چیچک کا کہنا تھا کہ جب آپ کے اہلخانہ جنگ میں ہوں، اسوقت ایک سفیر کے طور پر خطاب مشکل ہے، ہم تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو کہ ہماری اپنی سالمیت کی کوششوں میں ہماری حمایت کر رہے ہیں، پاکستان اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

یوکرین کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے افغانستان سے یوکرینی شہریوں کے انخلاء کے لیے مخلص تعاون پر شکر گزارہیں، پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں، اگر معاملہ یہاں نہ روکا گیا تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet