پی ایس ایل7 فائنل: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

اہور قلندرز
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے تاریخی میدان پر فیصلہ کن مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے ہوم ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں چوتھی بار آمنے سامنے ہیں جب کہ لاہور وہ واحد ٹیم ہے جس نے ملتان کو ہرایا ہے۔ ٹاس کے موقع پر ملتان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہے یہ پریشر گیم ہے جو دباؤ کو اچھے سے ہینڈل کرے گا وہ جیت کے قریب ہو گا۔

دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار لاہور کا تاریخی گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کر رہا ہے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے مگر ملتان سلطانز بھی گذشتہ سال کی چمپئن ہے۔

لتان سلطانز نے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست ہوئی تھی، میگا ایونٹ کے 17 ویں میچ میں لاہور نے ملتان سلطانز کے خلاف 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، آخری پانچ میچز پر نظر دوڑائی جائے تو پانچ میں سے چار بار ملتان سلطانز نے اپنے نام کئے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet