ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر علاقہ مکینوں کا ایڈمنسٹریٹر ودیگر افسران کو زبردست خراج تحسین

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار چھوٹے چھوٹے علاقوں تک پہنچا رہے ہیں، بلا امتیاز خدمت کے جذبے کے تحت دستیاب وسائل کے مطابق ضلع شرقی کو بلدیاتی خدمات سے آراستہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن،سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای، مبین شیخ ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال احمد ملاح ودیگر افسران کے ہمراہ سچل گوٹھ یوسی 30 میں شہید ذوالفقار علی بھٹوگوٹھ اور سیتا نگر میں اندورنی اسٹریٹس میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائنے کے دوران کیا اس موقع پر مذکورہ علاقہ معززین اور مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور افسران کا علاقے کے دورے کے دوران پرتپاک استقبال کیا اور روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کرنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ، ایس ای، سلمان میمن اورایکسئین اقبال احمد ملاح ودیگر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے دستیاب وسائل میں جتنا زیادہ ممکن ہوگا خدمات فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ علاقوں میں دیگر شہری اداروں سے متعلق جو مسائل سامنے آرہے ہیں انہیں بھی ان اداروں کی مدد سے حل کروانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں.



