چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ
چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دےدیا چین نے امریکا پر یوکرین کے تنازع پر تناؤ بڑھانے اور خوف و ہراس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین کا یہ بیان امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اور روسی حملے کے خلاف یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکا کی جانب سے روس پر پابندی عائد کرنے اور یوکرین کے لئے بڑی مقدار میں ہتھیار بھیجنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین نے ان پابندیوں کی وجہ سے واشنگٹن پر تنقید کی اور کہا کہ وہ یوکرین کو ہتھیار بھیج کر تناؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی اقدامات تناؤ میں اضافہ کر رہے ہیں، خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ جنگ کا شیڈول بھی طے کر رہے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet