
یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی۔ روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف…
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ روس کی حمایت کرنے پر امریکہ نے بیلاروس پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔
بیلاروس کی 24 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب فرانس کے صدر نے روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔



