ضلع وسطی کا نارتھ کراچی زون سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے ریڈار پر

ضلع وسطی کا نارتھ کراچی زون سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے ریڈار پر

15 یوسی سیکریٹریز کی معطلی کے بعد کراچی کے یوسی سیکریٹریز میں ہلچل مچ گئ

نارتھ کراچی زون میں 150 ملین روپے کی خرد برد کے الزام ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) یوسی سیکریٹریز کی کرپشن کے ایک بعد ایک واقعات سامنے آرہے ہیں، کراچی میں چھوٹی سطح پر موجود یونین کمیٹیاں علاقوں کو کھنڈر بنانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ جعلی کوٹیشنز ودیگر طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورنے کا عمل جاری ہے اس وقت میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں ضلع وسطی کی یونین کمیٹی نمبر 1 سے 15 کے سیکریٹریز کو 150 ملین روپے کی جعلی دستخطوں کے ذریعے کی گئ کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا ہے ان کیخلاف شکایات درج کروائی گئ تھیں کہ انہوں نے ایکسئین نارتھ کراچی کے جعلی دستخط کر کے 150 ملین روپے بٹور لئے گئے ہیں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے لئے جانے والے اس بڑے ایکشن کے بعد کراچی کی یونین کمیٹیز کے یوسی سیکریٹریز میں شدید بے چینی اور ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ تقریبا کراچی کی تمام یوسیز میں ایسا ہی کچھ ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے کراچی کے علاقے کھنڈر بنتے جارہے ہیں کیونکہ پیسہ لگنے کے بجائے ہڑپے جارہے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں