بلدیہ کورنگی میں کرپشن کے الزامات کی زد میں افسران خبر پر موقف دینے سے گریزاں
نمائندہ انقلاب نیوز نے موقف کیلئے ڈائریکٹر سینیٹیشن سے ملاقات کی تو انہوں نے مقامی صحافیوں سے دباؤ ڈلوانا شروع کر دیا
درست سمت میں صحافت کرنے والے صحافی مشکلات کا شکار بنائے جارہے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر سینیٹیشن سلیم رضا کا گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں ہڑپنے کے ساتھ پیٹرول و ڈیزل کے الزامات پر جب ان کا موقف جاننے کیلئے نمائندہ انقلاب نیوز نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے موقف دینے کے بجائے صحافی سے فون کروانا شروع کر دئیے دلچسپ بات یہ ہے کہ صحافی نے نمائندہ انقلاب نیوز سے پوچھنا شروع کر دیا کہ وہ سیلم رضا کے پاس کیوں آئے ہیں جبکہ ایک صحافی اچھی طرح جانتا ہے کہ صحافی کہیں بھی خبر کی تلاش میں سرگرداں ہوتا ہے، گزشتہ روز انقلاب نیوز کی جانب سے ڈائریکٹر سینیٹیشن کی کرپشن کیخلاف خبر شائع کی تھی جس پر بلدیہ کورنگی کے ڈائریکٹر انفارمیشن کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور ڈائریکٹر سینیٹیشن کی پاکدامنی کی مثالیں دی گئیں جس پر نمائندہ انقلاب نے ان کے کہنے پر موقف جاننے کیلئے ڈائریکٹر سینیٹیشن سے ملاقات کی تو ڈائریکٹر سینٹیشن سلیم رضا نے موقف دینے کے بجائے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی دکھائی دے رہی ہے کہ جو خبر شائع کی گئی تھی اس میں صداقت ہے ورنہ مذکورہ افسر اس قسم کی حرکات کرنے سے اجتناب کرتے ان پر الزام ہے کہ وہ گھوسٹ ملازمین کی پشت پناہی کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں کے ساتھ ساتھ پیٹرول و ڈیزل کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ ہڑپ رہے ہیں.



