ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا منظور کالونی کا دورہ، ایم اینڈای اسٹور کا بھی معائنہ
گزشتہ دن کے دورے کے بعد منظور کالونی اعوان روڈ کی روڈ لیولنگ کا کام شروع
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کوایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو کی اسٹور کے معائنے کے دوران بریفنگ
نمائشی دوروں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، رحمت اللہ شیخ
اعوان روڈ کے گزشتہ دورے میں روڈ لیولنگ کے کام کے احکامات دئیے جو اب سر انجام دئیے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ
کہہ چکا ہوں کہ ترقیاتی کام کسی بھی نوعیت کا ہو معیار اولین ترجیح ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ نمائشی دوروں پر یقین نہیں رکھتا دورے کر کے علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد احکامات دئیے جاتے ہیں جس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے افسران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کے ہمراہ اعوان روڈ منظور کالونی میں روڈ لیولنگ اور ایم اینڈای اسٹور روم کے معائنے کے دوران کیا اعوان روڈ پر روڈ لیولنگ کے کام کا معائنہ کرنے کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے میں روڈ کی حالت بہت خراب تھی جو روڈ لیولنگ کے بعد بتدریج بہتر ہورہی ہے،انہوں نے بروقت کاموں کی انجام دہی پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن اور بی اینڈآر کے افسران کو سراہا اور کہا کہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئےاسی طرح فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایم اینڈای اسٹور روم کے معائنے کے دوران انہوں نے اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سامان کا معائنہ کیا اور کہا کہ واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ ترقیاتی کام کسی نوعیت کا کیوں نہ ہو معیار اولین ترجیح ہے، اس موقع پر ایگزیکیٹو انجنئیر امتیاز بھٹو نے انہیں اسٹور روم اور اس میں موجود اشیاء کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر معیار کو اولین ترجیح دی جارہی ہے.



