ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 ـ محمد بشیر ودیگرعلاقہ معززین سے ملاقات

کراچی(پ ر)پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے علاقہ معززین کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر سیوریج واٹر بورڈ مسعود کاظمی، ایگزیکٹیو انجنئیر واٹر محمد اعجاز ودیگر نے شرکت کی، محمد بشیر ودیگر علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کو سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، پانی وسیوریج اور سالڈ ویسٹ کے حوالے سے شکایات کے بارے میں آگاہ کیا جسے بغور سننے کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمے کے لحاظ سے شکایات کے ازالے کو ممکن بنائیں انہوں نے پانی وسیوریج کے مسائل دور کرنے کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے موجود افسران کو ہدایات جاری کیں، صفائی ستھرائی کے حوالے سے موصولہ شکایات کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی مدد سے حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں وہ مسائل جیسے پانی وسیوریج اور صفائی ستھرائی جو ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتے انہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، کوشش ہے کہ علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے اس موقع پر پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے محمد بشیر ودیگر علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو ودیگر کا ان کی آمداور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروانے پر شکریہ ادا کرنیکے ساتھ ان کو روایتی سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں