نارتھ کراچی، لانڈھی، شاہ فیصل سمیت دیگر علاقوں کے یوسی سیکریٹریز دھڑلے سے کرپشن کر رہے ہیں
جعلی بلنگ کی وجہ سے فنڈز علاقوں میں لگنے کے بجائے چند افسران کی جیبوں میں جارہا ہے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) لوکل گورئمنٹ سندھ کی جانب سے یوسیز میں متعلقہ ڈسٹرکٹ کےایگزیکٹیو اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر معمور کیا تھا لیکن کراچی کے مختلف علاقوں میں موجود یوسیز کے سیکریٹریز نے افسران کے ساتھ ملکر ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جو فی تین لاکھ کی دھڑلے سے کوٹیشن کر کے رقم ترقیاتی کاموں میں لگانے کے بجائے آپس میں بانٹنے میں مصروف ہیں یہ عمل نارتھ کراچی، لانڈھی میں اپنے عروج پر ہے نارتھ کراچی کے یوسی سیکریٹریز کو معطل بھی کیا جاچکا ہے جو افسران کے جعلی دستخط کر کے کروڑوں روپے ڈکار گئے لانڈھی کے یوسیز سیکریٹریز کی کرپشن اجاگر کرنے میں منتخب نمائندگان بھی شکایات درج کرواچکے ہیں لیکن تاحال ابھی تک ان کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا ہے، کورنگی، شاہ فیصل، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد کی یوسیز کے متعلق بھی شکایات ہیں کہ انہوں نے بھی فنڈز ہڑپنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کئے جارہے ہیں، یوسی سیکریٹریز کی جانب سے کی جانے والی منظم کرپشن کی وجہ سے علاقوں میں ترقیاتی کام دم توڑ چکے ہیں کروڑوں روپے علاقوں پر لگائے جاتے تو آج کراچی کی صورتحال کافی بہتر ہوسکتی تھی.



