اٹلی کا مشہور پہاڑ ایٹنا قیامت خیز آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا

اٹلی کا مشہور پہاڑ ایٹنا قیامت خیز آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا
اٹلی کا مشہور پہاڑ ایٹنا ایک بار پھر قیامت خیز آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا،لاوے کی راکھ اور دھواں کئی کلومیٹر بلندی تک بلند ہوا،کیمرے کی آنکھ نے دل دہلا دینے والے مناظر محفوظ کر لئے۔

اٹلی کا ماؤنٹ ایٹنا دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے، ایٹنا سے لاوے کے بہاؤ کا مرکز پہاڑ کی جنوب مشرقی ڈھلوان پر موجود گڑھے کے آس پاس تھا،جس کی وجہ سے سسلی کے قریبی شہر کےٹینیا کےنی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پیر کی دوپہر بند کر دیا گیا۔

تھ،ر واں ماہ کے شروع میں ایک خاص اور نہایت طاقت ور آتش فشانی ہوئی تھی جس سے مشرقی سسلی پر آسمانی بجلی کے ایسے کڑاکے پڑے تھے کہ جو ڈرامائی دکھائی دیتے تھے۔

ایٹنا پہاڑ کی تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بدترین واقعہ 1669 میں پیش آیا تھا، لاوے نے سسلی کے جزیرے پر مشرق میں سب سے بڑے شہر کےٹینیا کے ایک حصے کو دفن کر دیا تھا، درجنوں دیہات تباہ ہو گئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet