پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

پاکستانی مسافروں کیلئے اچھی خبر
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات نے دبئی جانے والے پاکستانی مسافروں کیلئے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو اب ائیر پورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے۔

اس کے علاوہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں، سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر منفی دکھانا ہو۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet