امریکا کا بھارتی وزیراعظم پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان، مودی سرکار کے لیے بڑا جھٹکا

ٹرمپ اور مودی
امریکا کا بھارتی وزیراعظم، بی جے پی پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کیخلاف سخت سفارتی پابندیاں لگانے کی سفارش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق مودی، بی جے پی سمیت آر ایس ایس اور بھارتی وزیر داخلہ بھی پابندیوں کی گرفت میں آسکتے ہیں ۔ بھات کو مذہبی آزادی کے حوالے سے دنیا کا انتہائی بدتر ملک قرار دیئے جانے کے بعد بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی سفارش بھارت کیلئے تاریخ کا بڑا دھچکا ثابت ہونے کے قریب پہنچ گیا ۔ مزید کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی ، بی جے پی ، وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام پر پابندیوں کے علاوہ دیگر کے اثاثے بھی منجمند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet