ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے قائداعظم اسکول جیل روڈ میں آرٹ سیکشن کا افتتاح کر دیا
قائداعظم انگلش میڈیم اسکولوں کی دونوں برانچوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا
قائداعظم انگلش میڈیم اسکول کو سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا اعلان
بلدیہ شرقی کے کچھ اسکول معیاری تعلیم میں بہت بہترین ہیں، رحمت اللہ شیخ

بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو بتدریج بہترین درسگاہیں بنائیں گے، رحمت اللہ شیخ
قائداعظم اسکول میں کمپیوٹر وسائنس لیب قائم کی جائیں گی، رحمت اللہ شیخ
کراچی(پ ر،)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو بتدریج بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، قائداعظم انگلش میڈیم اسکول بلدیہ شرقی کے معیاری تعلیم کے مراکز ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد الرحمن ودیگر کے ہمراہ قائداعظم انگلش میڈیم اسکول کی برانچوں کے معائنے اور جیل روڈ برانچ میں آرٹ سیکشن کا افتتاح کرنے کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی میں مرحلہ وار بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ اسکولوں کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے برملا اس بات کا اقرار کیا کہ بلدیہ شرقی کے کچھ اسکول معیاری تعلیم کے حوالے سے اعلی درجے پر فائز ہیں اور ان ہی اسکولوں کو مختلف سطح پر تسلیم بھی کیا گیا ہے جو ہمارے لئے قابل فخر ہے اس موقع پر انہوں نے قائداعظم انگلش میڈیم اسکول کو سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا جبکہ قائداعظم اسکول میں کلاس رومز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ کمپیوٹر وسائنس لیب قائم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران کو فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی کی بدولت مرحلہ وار اسکولوں کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے.



