
He even does the acting of writing! pic.twitter.com/mlSWmXe4i1
— Ashok Swain (@ashoswai) February 16, 2022
بھارتی وزیراعظم نے ایسی اداکاری کی جیسے وہ کتاب پر پورا مضمون لکھ رہے ہوں، لیکن حقیقت میں وہ ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکے۔ بھارتی سکالر نے ویڈیو شئیر کی کہ مودی سرکار تو لکھنے کی اداکاری بھی خوب کرتے ہیں۔
ابھی ایک ماہ قبل ہی لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔
نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہیں مودی کی ساری اکٹر خاک میں مل گئی، ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا مشکل ہو گیا۔ ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی
مودی کے ایسے بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر” ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔



