شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ ناقابل استعمال ہوگئی

شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ ناقابل استعمال ہوگئی

چارجڈ پارکنگ اور تجاوزات مافیا کی زد میں ہونے کی وجہ سے شاہراہ فیصل متبادل سڑکوں سے محروم ہوتی جارہی ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ، شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ بلوچ کالونی پل سے ایف ٹی سی بلڈنگ تک غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کی مکمل لپیٹ میں ہے سروس روڈ پر موجود ہوٹلز، نجی بینکس، انسٹی ٹیوٹس اور دیگر نجی اداروں اور دکانداروں نے اپنے دفاتر کیلئے از خود پارکنگ مراکز قائم کر کے سروس روڈ کے تصور کو تقریبا ختم کر دیا ہے سونے پر سہاگہ آئی لینڈ جن پر ہریالی ہونی چاہیئے وہاں تجاوزات قائم ہیں،نرسری کے مقام پر ٹھیلے اور پتھاروں نے ہری بھری رہنے والی جگہوں کو بھی نہیں بخشا ہےلگتا ہے کہ شہر میں بلدیاتی اداروں کی موجودگی ہی نہیں ہے یا ان کی رٹ موجود نہیں جس کیوجہ سے شہر کی مصروف ترین شہر کی سروس روڈ بکاؤمال کا منظر پیش کر رہی ہےافسوسناک امر یہ ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کے آگے کھلم کھلا جگہیں مختص کر کے دھڑلے سے لکھ دیا جاتا ہےکہ ریزرورڈ پارکنگ فور فلاں ادارہ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات ہیں کہ عوامی مقامات کو اسی استعمال میں لایا جائے گا جس کے لئے وہ مختص ہیں مگر شاہراہ فیصل پر اس کے الٹ مناظر دکھائی دے رہے ہیں جس پر بلدیاتی ادارے محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں نرسری کا علاقہ کاروباری لحاظ سے شہرت رکھتا ہے لہذا یہ کہنا بجا ہوگا کہ بلدیاتی اداروں کی ملی بھگت سے مذکورہ غیر قانونی کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں شاہراہ فیصل میں ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے بنائی جانے والی سروس روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس کے سد باب کیلئے ارباب اختیار اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ان سروس روڈ پر گاڑیوں کا رواں دواں رہنا ناممکن ہو گیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں