بلدیہ کورنگی،ڈائریکٹر سینٹئشن کی مبینہ بھتہ وصولی کا انکشاف،

 کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) ڈسٹرکٹ کورنگی میں تعینات ڈائریکٹر سینٹیشن سلیم رضا کی بھتہ خوری سے بلدیہ کورنگی کے افسران مشکل کا شکار نظر آنے لگے باخبر ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سینٹیشن سلیم رضا نے مبینہ بھتہ خوری کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس میں وہ نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث دیکھائی دیتے ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سینٹیشن سلیم رضا نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے نام پر چاروں زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر و ملازمین سے ستر ہزار سے ایک لاکھ روپے کی بھتہ وصولیاں کرنے میں مصروف اور تو اور موصوف پٹرول و ڈیزل کی مد میں بھی لاکھوں کی کرپشن کرنے میں مصروف ہیں بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں سرکاری گھوسٹ ملازمین کو بھی سلیم رضا نے دس تا اٹھارہ ہزار ماہانہ بھتہ پر چھوڑ رکھا ہیں کون ہیں جو سلیم رضا جیسے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہیں سینٹیشن کی گاڑیاں تک تو موصوف ورکشاپ سے باہر نہیں نکالتے لیکن پیٹرول بل ہر ماہ باقاعدگی سے بنایا جاتا ہیں اور وہ کلیئر بھی ہوجاتا ہے بلدی کورنگی کی انتظامیہ سلیم رضا کے آگے بے بس نظر آنے لگی محکمہ انسداد رشوت ستانی بھی بلدیہ کورنگی کے کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں نظر آتی ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں