بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے دستیاب وسائل میں کام سر انجام دے رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا جاری کاموں کا معائنہ

سچل گوٹھ میں سڑکوں کی بہتری اور یوسی 12 میں نالے کی صفاء اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا گیا

بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے دستیاب وسائل میں کام سر انجام دے رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کیلئے محکمہ جات اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے محکمہ جات خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،پارکوں سڑکوں کی درستگی سمیت نالوں کی صفائی اور تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای، مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن اور ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال احمد ملاح کے ہمراہ سچل گوٹھ،پٹیل ہسپتال کے اطراف سمیت مختلف علاقوں اور سی پی برار سوسائٹی یوسی 12 میں نالے کی صفائی اور تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سڑکوں کی بہتری کے حوالے سے کام جاری ہیں سڑکوں کو مووایبل بنانے کیلئے انہیں مشینری کی مدد سے ہموار بنایا جارہا ہے،عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کیلئے محکمہ جات متحرک ہیں سی پی برار سوسائٹی یوسی 12 میں نالے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے ساتھ اس کی صفائی کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے، جو وسائل موجود ہیں اس میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام سر انجام دینے کی کوشش میں مصروف ہیں اس موقع پر یوسی 12میں نالے کی صفائی اور درستگی کے کام پر علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال احمد ملاح کی کاوشوں کو سراہا اور دیرینہ مسئلے کے حل کو یقینی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں