شہری وبلدیاتی اداروں میں تبادلوں وتقرریوں کا سلسلہ جاری
محمد اسحاق کلہوڑو، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دئیے گئے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنرز کے تبادلے جاری ہیں حتی کہ پنجاب گورئمنٹ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے ایک افسر کی سروسز سندھ حکومت کے حوالے ہوتے ہی ان کی تعیناتی بلدیہ وسطی میں میونسپل کمشنر کے طور پر کر دی گئ ہے، اس دوران کراچی کے لحاظ سے اہم شہری ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھی اہم پوسٹ ڈائریکٹر جنرل پر بھی تبدیلی کر دی گئ ہے سلیم رضا کی جگہ اسحاق کلہوڑو کو ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کر دیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں سمیت شہری اداروں میں ہونے والی تبدیلیاں کسی اہم بات کی جانب اشارہ کر رہی ہیں جس کا تعلق نئے بلدیاتی نظام سے متعلق ہوسکتا ہے.



