پی ایس ایل7 اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

 کراچی کنگزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو ایک رنز سے شکست دے دی کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست کا سامنا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 191رنز بنائے،کپتان شاداب خان34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، اوپنر رحمان اللہ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر محمد اخلاق صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اسلام آباد کو تیسرا نقصان ایلیکس ہیلز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ لیام ڈوسن 15، اعظم خان 22 ، آصف علی 28 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 26 گیندوں پر 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔

تاہم اختتامی اوورز میں فہیم اشرف کے 10 گیندوں پر 29 رنز نے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز تک پہنچایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ، میر حمزہ، کرس جارڈن، عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet