ڈپٹی کمشنرز کوبلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کی کوششیں جاری

ڈپٹی کمشنرز کوبلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کی کوششیں جاری

محکمہ بلدیات سندھ کوششوں کی آڑ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) کراچی کے بلدیاتی اداروِں میں ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز بنانے کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں جس سے بلدیاتی افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے دوران بلدیاتی اداروں کا نظم ونسق خراب ہوا کیونکہ ڈی سیز کا بلدیاتی اداروں کو چلانے کا طریقہ کار یکسر مختلف اور بلدیاتی اداروں کے انتظامی امور سے ناواقفیت کو ظاہر کرتا تھا جیسے ہی بلدیاتی افسران ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوئے بلدیاتی اداروں کا نظم ونسق بھی بحال ہوا اور بلدیاتی خدمات میں بھی بہتری آئ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جو جس کا کام ہے وہ اسے ہی احسن طریقے سے سر انجام دے سکتا ہے ایک افسر پر کئی اضافی چارج کا بوجھ ڈال دیا جائے تو معاملات کسی طور بھی درست نہیں ہوسکتے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ بلدیاتی اداروں کا ایڈمنسٹریٹر بنانے میں محکمہ بلدیات سندھ رکاوٹ بنا ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ تعینات ایڈمنسٹریٹرز اپنے فرائض اچھے طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں لہذا انہیں ہی ایڈمنسٹریٹر تعینات رہنا چاہیئے جبکہ ڈی لیمیٹیشن کے تحت ڈی ایم سیز کے ٹی ایم سیز میں تبدیلی کا مرحلہ بھی بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں