اسٹاپ گیپ ارجمنٹ کے تحت بلدیہ عظمی کراچی میں تبادلے وتقرریاں
مظہر خان سینئیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ عظمی کراچی تعینات کر دئیے گئے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمی کراچی میں اسٹاپ گیپ اریجمنٹ کے نام پر تبادلوں وتقرریوں کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں ایک جاری حکمنامے میں تین افسران کے تبادلوں وتقرریوں کے حکمنامے جاری کئے گئے ہیں، محمد طحہ جو کہ بلدیہ عظمی کراچی کے اہم محکمے میں سینئیر ڈائریکٹر تعینات تھے انہیں میونسپل سروسز کے محکمے سے تبادلہ کر کے میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سینئیر ڈائریکٹر کچی آبادی مظہر خان کو سینئیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز تعینات کر دیا گیا ہے اسی حکمنامے میں سعید اختر کو ڈائریکٹر اسٹیٹ بلدیہ عظمی کراچی تعینات کیا گیا ہے تینوں افسران گریڈ 19 کے افسران ہیں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کے احکامات سینئیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے جاری کئے ہیں.



