میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے بلدیہ کیماڑی بھی تختہ مشق بن کر رہ گیا

میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے بلدیہ کیماڑی بھی تختہ مشق بن کر رہ گیا

بلدیہ غربی کے بعد بلدیہ کیماڑی میں بھی میونسپل کمشنر کے آنے اور جانے کا سلسلہ جاری

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ غربی کے بعد ضلع غربی سے تشکیل پانے والا بلدیہ کیماڑی بھی میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے میوزیکل چئیر بنا ہوا ہے، امتیاز پھلپھوٹو کی دو مرتبہ بلدیہ کیماڑی میں میونسپل کمشنر تعیناتی کے بعد ایاز حمید بلوچ کی تعیناتی بھی چند روزہ ثابت ہوئی انہیں تقریبا دس روز تعینات رہنے کے بعد بلدیہ کیماڑی میں میونسپل کمشنر کی پوسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے انہیں بلدیہ غربی میں حال میں ہی تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کی جگہ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں چیف افسر تعینات کر دیا گیا ہے،مذکورہ دونوں ضلعوں میں افسران بار بار میونسپل کمشنرز کی تبدیلیوں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انتظامی پوسٹوں پر بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے بلدیہ کیماڑی اور بلدیہ غربی کا نظم ونسق برباد ہو چکا ہےـ

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں