سندھ کے نوجوانوں کو 6 ارب مزید دینے جارہے ہیں نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں: عثمان ڈار

عثمان ڈار اور حلیم عادل شیخ
سندھ کے نوجوانوں کو 6 ارب مزید دینے جارہے ہیں نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں، اب تک سندھ کے نوجوانوں میں 5 ارب کی رقم تقسیم کرچکے ہیں۔

نوابشاہ واقعے پر میں وزیراعظم کو خط لکھوں گا، پروین رند کے بیانات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، نمرتا کماری اور ڈاکٹر نوشین قتل کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دیکر انکوائری کرائی جائے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس حوالے سے عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر میں سندھ آیا ہوں 5 ارب روپے سندھ کے نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ جس سے ہزاروں نوجوانوں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے جس سے دیگر ہزاروں لوگوں کو روزگار مل چکا ہے۔

مہنگائی کا توڑ آمدن بڑھا کر روزگار دیکر کیا جاسکتا ہے، یہی ہماری کوشش ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آمدن کے ذرائع بڑھیں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو بھرپور ہدایات دی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو رلیف فراہم کیا جائے۔  وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے جوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑنا ہے۔ 

ہماری کوشش ہوگی کے اگلے دس ماہ میں 6ارب کی مزید رقم ہم سندھ میں تقسیم کریں کوآپریٹو مارکیٹ میں دکانداروں کی 500 دکانیں جل گئی جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے آفتاب صدیقی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیں بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا۔ وہ مارکیٹ آفتاب صدیقی نے اپنی مدد آپ کے تحت بنوائی ہے اب ہم کامیاب جوان پروگرام کے تحت ان تاجروں کی بھی مدد کریں گے۔ اس مشکل وقت میں تاجروں کو اس پروگرام کی ضرورت ہے۔

سندھ کے ہزاروں خاندانوں کو اسکلز اسکالرشپ دیکر روزگار پیدا کیا گیا، اس کی تعداد بھی ہم بڑھانے جارہے ہیں تیسرے مرحلے میں ۱۱ ہزار خاندانوں کو اسکالرشپ دی گئی ہیں۔ اسپورٹس پروگرام میں بھی ہم نے سندھ کی بھرپور نمائندگی رکھی ہے سندھ کے نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں۔ آپ کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں۔ قرضے کے حصول میں جو مشکلات آرہی تھی۔ وہ دور کردی گئی ہیں۔ کامیاب پاکستان پروگرام کا اس ماہ پور ے ملک میں آغاز کریں کے۔

اس سے بھی نوجوان بلاسود ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک وصول کرسکتے ہیں۔

ہر ماہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو قرضے دیے جائیں گے۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں اب جائیں گے اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کروں گا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بہت زیادہ برے حال ہیں۔ یہاں کوئی سہولت نہیں صرف کرپشن چلتی ہے۔ وفاقی حکومت کے پروگرامز سے براہ راست عوام کو فائدہ ہورہا ہے۔ اگلے مہینے ہم سندھ کے دیگر اضلاع میں جارہے ہیں۔ جہاں روڈ کے اوپر چوک پر سندھ کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کرائیں گے۔ کسی وڈیرے کی اوطاق میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نوابشاہ میں بھنڈ برادری کی زمینوں پر زرداری برادری کے لوگوں نے قبضہ کیا۔ بھنڈ برادری کے پانچ افراد کو قتل کیا گیا ایک ایس ایچ او شہید ہوگیا ہے۔ علی حسن زرداری جو ٹاپ پر نیب زدگان میں ہے۔ سندھ اسمبلی میں تو تین تین قتل والے افراد بیٹھے ہیں۔ علی حسن زرداری آصف زرداری کا رائیٹ ہینڈ ہے۔ ایس ایس پی، انتظامیہ کے ساتھ ملکر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل سے بھنڈ برادری کے لوگ لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ معشوق بھنڈ جو اس معاملے پر کورٹ میں گیا ہوا تھا۔ اسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جبکہ جو زخمی تھے۔ انہیں بھی اسپتال پہچانے سے روکا گیا اور زرداری برادری کے لوگوں سے اجازت لیکر منتھیں کرکے انہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

سندھ کے لوگ اب بھی کس وقت کا انتظار کررہے ہیں پہلے ہماری بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں تھی۔ ہماری بیٹیاں قتل ہورہی تھی ہماری اسٹوڈنٹس کی بے حرمتی ہورہی تھی۔ اب زرداری مافیا ڈائریکٹ ہمارے سندھ کے لوگوں ہاریوں کو قتل کررہی ہے۔ کھلے عام اسلحہ کا استعمال ہو ا ایس ایس پی کمداری میں مصروف ہے یہ لاشیں سندھ کے ہاریوں کی ہے۔

سندھ کے ہاری کا قاتل آصف زرداری ہے، قاتل کی تصویریں آصف زردری ، ہیلتھ منسٹر اور علی حسن زرداری کے ساتھ ہیں میں ایس یو پی کے سید زین شاہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں پہلے سندھ اسمبلی نیب زدگان کا گڑھ تھا۔ اب قاتلوں کا گڑھ بن چکا ہے ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال اور اب ان 5 افراد کے قاتل سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ علی حسن زرداری سمیت جو لوگ شامل ہیں۔ انہیں ایف آئی آر میں شامل ہوجائیں میں اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھوں گا کہ اس معاملے پ جے آئی ٹی بناکر علاقے کو رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

بلاول زرداری مارچ نکالنے جارہے ہیں یہاں ان کے لوگ بچیوں کی عزتیں لوٹ رہے ہیں۔ لوگوں کو ماررہے ہیں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں سندھ میں چنگیز خانی دور آگیا ہے۔ سندھ کی بیٹی پروین چانڈیو انصاف کے لیے ننگے پاوں احتجاج کررہی ہے۔

پروین رند نے کہا میں عذرا پیچوہو کے سامنے گئی انہوں نے سر پر ہاتھ بھی نہیں رکھا پروین رند نے کہا کہ ہم خودکشیاں نہیں کرتے ہمیں مارکر ٹانگ دیا جاتا ہے۔ بینظیر یونیورسٹی کی دو بچیاں ڈاکٹر نوشین اور نمرتا کو بھی مارکر لٹکایا گیا۔ ڈی این اے رپورٹ آگئی ہے جس سے سب کچھ ظاہر ہوچکا ہے۔  میں نے سندھ اسمبلی میں بات کرنا چاہی تو میری آواز بند کردی گئی۔

سندھ کے بچیوں کی لاشیں درسگاہوں سے اٹھ رہی ہیں، آج سندھ میں عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں سندھ میں زرداری گردی ہورہی ہے۔ نوکوٹ میں دو بچیوں کو گھروں سے اغوا کرکے برہنہ کرکے گھمایا جاتا ہے۔ سندھ اب تبدیلی مانگ رہا سندھ زرداری مافیا سے چھٹکارہ مانگ رہا ہے۔ بلاول زرداری کے معصوم چہرے کو کیا کہیں لاہور جانے کی بات کررہے ہیں لیکن ان کے رشتیدار لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔

زرداری مافیا کو بے نقاب کرنے کے لیے سندھ کی عوام باہر نکلے پاکستان تحریک انصاف ان کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔ پروین رند کے بیان پر جوڈیشل کمیشن انکوائری تشکیل دی جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet