ٹاؤن کے قیام کا گزٹ نوٹیفیکیشن، اقدامات کچھ نہ ہوسکے

ٹاؤن کے قیام کا گزٹ نوٹیفیکیشن، اقدامات کچھ نہ ہوسکے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) ٹاؤنز کے قیام کے حوالے سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ہوئے مہینہ بھر گذر گیا لیکن اب تک ٹاؤنز کے باقاعدہ قیام کیلئے اب تک کوئ عملی اقدامات کئے جاسکے ہیں بلکہ ضلعی بلدیات میں تبادلوں، وتعیناتیوں کا عمل جاری ہے ٹاونز کی حدود پر اعتراضات پر تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی اب تک ٹاؤنز کے قیام پر کوئی واضح اعتراض سامنے نہیں آیا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کسی بھی ٹاؤن پر اعتراض نہیں اٹھایا ہے اور ان کی جانب سے ڈی لیمیٹیشن کو حتمی شکل دیجارہی ہے اس صورتحال میں ڈی لیمیٹیشن کا گزٹ نوٹیفیکیشن اپنی جگہ برقرار ہے لیکن اس کے باوجود ضلعی بلدیات کی اہم پوسٹوں پر تبادلے جاری ہیں۔ٹاؤنز کے نوٹیفیکیشن کے بعد ٹاؤن کے قیام پر کام ہونا چاہیئے تھا۔ٹاؤن کے قیام کیلئے ملازمین کی تقسیم پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے۔ تبادلوں وتقرریوں کے بجائے ٹاؤنز میں ملازمین اور وسائل کی تقسیم کا فارمولا طے ہونا چاہیئے۔ ضلع شرقی پانچ ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہےاسی طرح کیماڑی اور غربی تین، تین ٹاؤنز میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ کورنگی کو چار ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلعی بلدیات کی جانب سے ملازمین اور وسائل کی تقسیم ایک مشکل مرحلہ ہےچھوٹے محکمہ جات میں ملازمین کی کمی ہےانہیں کئی ٹاؤنز میں تقسیم کرنا مشکل ہوگا۔بلدیاتی اداروں کو اسوقت ڈی لیمیٹیشن کے تحت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی ایم سیز میں تبادلوں وتقرریوں کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹاون پر کام کئے جائیں نہ کہ بار بار تبادلوں اور تعیناتیوں کے عمل کو جاری رکھا جائے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں