سندھ گورنمنٹ کی جانب سے بار بار ایک جیسے چہرے تعینات ہونے لگے

بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر ٹکنے نہیں دئیے جارہے

بار بار ایک جیسے چہرے میونسپل کمشنر کی پوسٹ پر براجمان ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)جو ہر لحاظ سے بھاری ہو بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر تعینات ہوسکتا ہے ہو لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے بھی بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر رہ چکا ہو، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر کی پوسٹ کو میوزیکل چئیر بنا کر رکھ دیا ہے تمام ضلعی بلدیات میں بلدیہ غربی ایسی ضلعی بلدیہ ہے جس میں میونسپل کمشنر کی پوسٹ پر کبھی وسیم مصطفی سومرو تو کبھی اشفاق ملاح تعینات ہو جاتے ہیں جس سے بلدیہ غربی کے افسران کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں نیب کیسز کا سامنا کرنے والے اشفاق احمد ملاح کو ایک مرتبہ پھر بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں تعینات تھے، میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو کو حسب روایت اچانک پوسٹ سے ہٹانے کے بعد کہا گیا ہے کہ وہ سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کو رپورٹ کریں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں