افغانستان میں اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیر ملکی صحافی گرفتار

افغانستان میں دو غیر ملکی صحافی اپنے افغان کارکنوں سمیت گرفتار
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے افغانستان میں دو غیر ملکی صحافیوں کی اپنے افغان کارکنوں سمیت گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں میں بی بی سی کے لئے ماضی میں کام کرنے والے انڈریو نارتھ بھی شامل ہیں۔

ان افراد کو پانچ دن پہلے کابل سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم آج ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

گرفتار صحافی یو این ایج سی آر کیساتھ کنٹریکٹرز کے طور پر کام کر رہے تھے جو افغانستان میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تصویریں لے رہے تھے۔

یو این ایچ سی ار کیمطابق گرفتار افراد کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

طالبان نے ان گرفتاریوں سے متعلق میڈیا کو کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet