وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا ڈی ایم سی ایسٹ کا دورہ
وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت

ڈی ایم سی ایسٹ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے،سعید غنی
ڈی ایم سی ایسٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اون ریسورسز آمدنیوں میں بہتری لائے، سعید غنی
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی وزیر اطلاعات کو کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
ریکوری کو بہتر کیا جارہا ہے، کافی حد تک ریکوری اور ترقیاتی کاموں میں بہتری لائے ہیں، رحمت اللہ شیخ
کراچی(پ ر)وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ میں کام کرنے والے افسران موجود ہیں، بہت ساری چیزوں کی درستگی کی ضرورت ہے جسے بہتر بنا کر ضلع شرقی کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر کے ہمراہ ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران سے ضلع شرقی میں بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے بہتری لانے کیلئے ضروری ہے کہ شفافیت لاکر ڈی ایم سی ایسٹ اپنے ذرائع آمدنی کو بہتر بنائے، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے بہتر بنایا جاسکتا ہے بلدیاتی ادارے تنخواہوں کی مد میں اضافی مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے،ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے کیلئے شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا اون ریسورسز آمدنی میں جتنا اضافہ ہوگا وہ بلدیہ شرقی کو ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کی ریکوری کی صورتحال میں ماہانہ بتدریج آنے والی بہتری کے حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے انہیں محکمہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایم سی ایسٹ کی اون ریسورسز ریکوری کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اسکولوں اور ہیلتھ کے شعبے کو بہتر کرنے کیلئے اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے چاہتے ہیں کہ دونوں محکمہ جات کو بہترین لیول پر لے کر جائیں، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلع شرقی بہتر ہے اور آئندہ کچھ دنوں بعد اس میں مزید بہتری آئے گی، سڑکوں، گلیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے پارکوں، گرین بیلٹس، چوراہوں پر بیوٹیفیکیشن کے کاموں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے میدانوں کو درست کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، روڈ کٹنگ سمیت دیگر ذرائع آمدنی کو ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جارہا ہے، میونسپل کمشنر فہیم خان نے بھی اس موقع پر صوبائ وزیر سعید غنی کو ڈی ایم سی ایسٹ کے مختلف محکمہ جات کے بارے میں بریفنگ دی، اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح، ڈائریکٹرز توقیر عباس، عبدالغنی شیخ،حماد خان، آغا سمیر، ظفر اقبال، خورشید علی، افتخار نائچ، غلام مصطفی شیخ، عظیم حیدر، طلعت شکیل، ڈاکٹر زرتاش پروین، شیر علی, محمد اکرم خان ودیگر سمیت پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے رہنما لالہ رحیم، فرحان غنی بھی موجود تھے.



