بلدیہ شرقی, ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی ہدایات نشتر پارک کو روشنیوں سے منور کردیا گیا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایات

نشتر پارک کو روشنیوں سے منور کردیا گیا

تیرہ ڈی گلشن اقبال میں نالے کی صفائ کا کام

مختلف علاقوں میں جراثیم کش اسپرے اور ملبہ اٹھانے کا کام تسلسل سے جاری

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجنئیرایم اینڈای امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی نشتر پارک میں ہائ ماسٹ پولز کو روشن کر دیا گیا ہے جس کے بعد نشتر پارک میں اسپورٹس سرگرمیاں بہترین طریقے سے جاری ہیں جبکہ مشرق سینٹر سمیت دیگر شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کیلئے بھی ایم اینڈای کے محکمے کی جانب سے کام سر انجام دئیے گئے، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال احمد ملاح کی نگرانی میں تیرہ ڈی گلشن اقبال میں گزرنے والے نالے کے چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کر کے نالے کی روانی کو بحال کردیا گیا ہے .
مذکورہ امور کی انجام دہی پر ایگزیکٹیو انجنئیرز امتیاز بھٹو اور اقبال ملاح کو علاقہ مکینوں کی جانب سے زبردست الفاظ میں سراہا گیا شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے پر بھی سراہا اور کہا کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا عمل خوش آئند ہے.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ جات اپنی کارکردگی کے ذریعے ضلع شرقی کی بہتری کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں،بہترین بلدیاتی خدمات ترجیحات ہیں اس حوالے سے محکمہ جات کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اپنے محکمے کے لحاظ سے خدمات کی فراہمی میں مستعد رہیں، غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں