شہرقائد ضلع وسطی النور قبرستان بلاک 22فیڈرل بی ایریا بے حس بلدیاتی اداروں کے خواب غفلت کے سبب انتہائی بدحالی کاشکار
چئیرمین ریحان ہاشمی اور میئر کراچی وسیم اختر خواب غفلت کاشکار یا لاعلمی وجہ قرار ؟
قبرستان کے اطراف منہدم دیواریں کتوں کی آمد کی بڑی وجہ اپنے پیاروں کی قبروں پرآنے والے شہریوں کوشدید پریشانی کاسامنا
شب برات کی مبارک رات پر بڑا حصہ تاریکی کامنظر پیش کررہا تھا
کراچی(رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی)شہرقائد کا النور قبرستان بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسرکٹ مئیونسپل کارپوریشن اور منتخب نمائندوں کے خواب غفلت میں مبتلا ہونے کیوجہ سے انتہائی بدحالی کا شکار ،ذرائع کے مطابق ڈسرکٹ انڈسٹریل النور قبرستان بلاک 22کی حالت زار نے انتظامیہ کی بدترین نااہلی کاپردہ چاک کردیا شب برات میں انتہائی کم ناکافی روشنی نے شہریوں کو پریشان کئیے رکھا اور شب برات کی مبارک رات پر بھی النور قبرستان میں اندھیروں کاراج رہاٹوٹی سڑکیں ،کھلے مین ہولز،کیوجہ سے آنے والے شہریوں حادثات سے بال بال بچتے رہے آنے والے شہریوں کواپنے پیاروں کی قبروں پر آنے کے لیئے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرناپڑا ،النور قبرستان کے اطراف میں قائم دیواریں طویل عرصے سے گر چکی ہیں جسکی وجہ سے کتوں نے قبروں کو شدید نقصان پہونچانا شروع کردیا ہے اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے شہریوں پر قبرستان میں پہلے سے موجود کتے حملہ کردیتے ہیں معتدد بار ڈسرکٹ سنٹرل ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ افسران کو درخواستیں دی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی بے حس ارباب اختیار نے اس تمام صورتحال پر تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ڈی ایم سی سنٹرل چئیرمین ریحان ہاشمی ،مئیرکراچی وسیم اختر النور قبرستان کی اس تمام صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اقدامات کریں تاکہ ووٹ دیکر آپ پر اعتماد کرنے والے شہریوں کو اپنےاس عمل پر افسوس نہیں ہو.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89