برسات کے بعد پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایات

برسات کے بعد متعلقہ محکمہ جات متحرک

برسات کے بعد پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے

کراچی(پ ر)ضلع شرقی میں برسات کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر رین ایمرجنسی کے تحت متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ کر دیا گیاتھا اور انہیں ہدایت کی گئ کہ وہ تیز برسات ہو یا نارمل علاقوں کی صورتحال کو بہتر رکھیں،برسات کے ساتھ ہی متعلقہ محکمہ جات نے فوری طور پر اقدامات کر کے نکاسی آب کیلئے اقدامات بروئے کار لاکر شاہراہوں سمیت دیگر جگہوں پر نکاسی آب کی انجام دہی کو یقینی بنایا،سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، ڈائریکٹر ایم ایس،توقیر عباس ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال احمد ملاح نے برسات میں اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے کاموں کو یقینی بنوانے کے ساتھ علاقوں کی صورتحال کا ازخود جائزہ لیتے رہے، سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو نے ڈی واٹرنگ پمپس کو تیار رکھا لیکن ان کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئ،برسات کے بعد ضلع شرقی کی صورتحال مکمل طور پر بہتر ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے برسات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اچانک مختلف شاہراہوں سمیت علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر ہی افسران کو ہدایات جاری کرتے رہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں