بلدیہ کیماڑی کمیونیٹی سینٹرکی حالت زار درست کرنے میں مصروف

بلدیہ کیماڑی کمیونیٹی سینٹرکی حالت زار درست کرنے میں مصروف

کراچی(پ ر )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی اقبال احمد میرانی کی ہدایت پر بلدیہ کیماڑی میں موجود کمیونیٹی سینٹرکی تعمیر اورسہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے ایکسین کیماڑی رفیق شیخ کے ہمراہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیمونیٹی سینٹر لال بھکر مشرف کالونی وارڈ نمبر 2یوسی 03کا دورہ کرتے ہوئے کیامیونسپل کمشنر نے موقع پر موجود ایکسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمیونیٹی سینٹر کی تعمیر اور تذئین و آرائش کے کاموں برق رفتاری سے مکمل کیا جائے موقع پر موجود ایکسین نے میونسپل کمشنر کو بلدیہ کیماڑی میں کمیونیٹی سینٹرکی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیر اور تذئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں