لوکل گورئمنٹ بورڈ نے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں 6 نکات پر بات چیت کے بعد فیصلے کئے جائیں گے

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ کا اجلاس 10 فروری بوقت دوپہر تین بجے طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس لوکل گورئمنٹ کے دفتر میں منعقد ہوگا، جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کے بعد فیصلے کئے جائیں گےایجنڈے کے آئٹم نمبر ایک میں ایس سی یوجی انجنئیرنگ برانچ کے گریڈ 19 کے افسران کو گریڈ 20 میں ترقیاں دینے آئٹم نمبر دو میں مذکورہ برانچ کے بی ای افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقیاں دینے آئٹم نمبر تین میں بی ٹیک آنرز سول کے افسران کو گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقیاں دینے آئٹم نمبر چار میں بی ٹیک آنرز ایم اینڈای کو گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقیاں دینے اور ایڈمن برانچ کے گریڈ 11 کو گریڈ 14 اور گریڈ سولہ کو سترہ میں ترقیاں دینے کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ایجنڈے کے آئٹم نمبر چھ کے تحت اجلاس کی صدارت کرنے والے کی مرضی سے مزید نکات پر بات چیت عمل میں لائ جاسکے گی.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں