بلدیہ وسطی کے ساتھ دیگر ضلعی بلدیات بھی ہریالی کے فروغ کیلئے کام کریں
بلدیہ شرقی وہ بلدیہ ہے جہاں پہلی مرتبہ گل داؤدی کی نمائش کی گئی
ضلعی بلدیات کے بغیر شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانا ممکن نہیں ہے
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی نےاسوقت ایک کے بعد ایک فلاور شو کا انعقاد کرنے کے بعد اہمیت اختیار کرلی ہے، اسوقت بلدیہ وسطی کی جانب سے گلاب کے پھولوں کی نمائش جاری ہے اور آئندہ کیلئے مزید حکمت عملیاں بھی سامنے آرہی ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب جس طرح بلدیہ وسطی پر توجہ دے رہے ہیں اسی طرح دیگر ضلعی بلدیات کو بھی اس میں شامل کریں تو شہر میں ہریالی کے حوالے سے کئی سرگرمیاں دیکھنے میں آسکتی ،ہیںایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے میونسپل کمشنر خالد ریاض کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد میں قائم فتح باغ میں 5 روزہ گلاب اور ڈیلا پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈائریکٹر باغات بلدیہ وسطی ندیم حنیف،بلدیہ وسطی کے افسران و ملازمین،میڈیا کے نمائندے اور نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر علی زیدی نے کہا کہ پھول انسانی معاشرتی زندگی کا اہم حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ رنگ اور خوشبو کا امتزاج انسانی زندگی میں ایک خوشگوار تاثر پیدا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پھول خوشبو اور خوشگوار ماحول کی نشانی ہوتے ہیں انہوں نے پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں کو دیکھتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ضلع وسطی پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران و عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد انکی محنت اور کاوشوں کے نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس میں ڈیلا کے 18 رنگ کی اور گلاب کی 30 سے زائد نایاب اقسام رکھی گئی ہیں انہوں عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ ضرور آئیں
بالخصوص بلدیہ شرقی جسے گل داؤدی کی افزائش کا موجد قرار دیا جاتا ہے جہاں نوے کی دہائ میں اسوقت کے ڈائریکٹر پارک عبدالمالک خان نے نہ صرف گل داودی بلکہ کلوننگ کے ذریعے کئ صحت افزاء پودوں کی افزائش کی، ضلعی بلدیات کو ہریالی کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرسکتی ہیں ان کی اپنی پودوں کی نرسریاں موجود ہیں جن کو پروان چڑھا کر شہر کو باغوں کا شہر بنایا جاسکتا ہے.



