بلدیہ عظمی کراچی نے اچھا ٹرینڈ متعارف کروادیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عمدہ کاوش
کراچی کے شہری ایک عرصے بعد پھولوں کے شہنشاہ “گلاب کی نمائش دیکھ پائیں گے
بلدیہ وسطی کے زیر اہتمام گلاب کی نمائش 8 فروری سے شروع ہوگی

کراچی ……. انیسو نوے کی دہائ تک کراچی میں گلاب کی نمائشوں کا انعقاد ہوتا رہتا تھا، باغ ملیر میں درجنوں قسم کے گلاب کی افزائش کو کئ شہری اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی تھی کہ کراچی کی زمین اس قدر زرخیز ہے کہ طرح طرح کے گلابوں کی افزائش یہاں ہوتی ہے، انیسو نوے کے بعد پھولوں کی نمائشیں تو ختم نہ ہوئیں لیکن گلاب کے پھولوں کی انفردی نمائش نے دم توڑ دیا خاص طور پر بلدیاتی سطح پر گلاب کی نمائشیں دم توڑ چکی ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک اچھی روایت کو تقریبا تیس سال بعد دوبارہ اپنا کر بلدیہ وسطی سے اس نمائش کے سلسلے کو بحال کرنے کا احسن اقدام کیا ہے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی اور بالخصوص ڈائریکٹر پارکس بلدیہ وسطی ندیم حنیف کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جانا ضروری ہے، بلدیہ وسطی میں ندیم حنیف کی خدمات کی بدولت ضلع وسطی میں ہریالی کے فروغ کیلئے نمایاں اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں، گلاب کی نمائش کا انعقاد کوئ آسان کام نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود اس نمائش کا انعقاد انتہائ خوش آئند ہے دیگر ضلعی بلدیات کیلئے یہ بات قابل تقلید ہے کہ وہ بھی انفرادی نوعیت کے حوالے سے پھولوں کی نمائشوں کا انعقاد کریں تاکہ شہری دلکش ماحول سے استفادہ حاصل کرسکیں، گلاب کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب 8 فروری کو کریں گے.



