سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اپنے ہی حکمنامے سے انحراف کرنے لگا

کونسل سروس افسران کی معطلیاں

سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اپنے ہی حکمنامے سے انحراف کرنے لگا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے 21 جنوری 2022 کو ایک حکمنامہ جاری کیا گیا تھا کہ ترمیمی بلدیاتی بل کے نفاذ کے بعد نان ایس سی یوجی سروس افسران وملازمین کے جو حکمنامے جاری کئے جارہے ہیں وہ درست نہیں ہیں لہذا بلدیاتی سربراہان اس سلسلے میں تحقیقات کریں اور جو افسر یا ملازم ایسے حکمنامے لائے اس کیخلاف کاروائ عمل میں لائ جائےاس کے باوجود سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے نان ایس سی یوجی سروسز کو نیچا دکھانے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، ایس سی یوجی سروسز کے بیش تر افسران جس میں میونسپل کمشنر سروسز کے افسران بھی شامل ہیں، بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان کی شکایات کو نظر انداز کر کے نان ایس سی یوجی سروسز کے افسران وملازمین کیخلاف انکوائریوں اور معطلیوں کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے حال میں ہی ڈائریکٹر تھری امجد پٹھان نے بلدیہ وسطی کے ایک افسر کو معطل کیا ہے جوکہ اس لحاظ سے موثر نہیں ہے کہ ایس ایل جی بی پہلے ہی لیٹر کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو کہہ چکا ہے کہ سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نان ایس سی یوجی افسران وملازمین کے حوالے سے مجاز اتھارٹی نہیں رہا ہے، ضلعی بلدیات کے افسران وملازمین کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ اپنے ڈائریکٹرز کو پابند کریں کہ وہ اپنے ہی نکالے گئے حکمناموں کا مذاق بنانے سے گریز کریں نان ایس سی یوجی سروسز کے حوالے سے شکایات ہیں تو وہ متعلقہ محکمے کو بھیجی جائے براہ راست معطلیوں اور انکوائریوں کے لیٹر جاری ہوتے رہے تو عدلیہ سے رجوع کرینگے اور انہیں حقائق سے آگاہ کریں گے کہ ایس سی یوجی سروسز کو چھوڑ کر نان ایس سی یوجی سروسز پر نزلہ کیوں گرایا جارہا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں