تحریک انصاف کے بلدیاتی ترمیمی بل کے اعتراض کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے کی شرط بھی ہے 

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کو ہٹانے کیلئے کوششیں تیز

تحریک انصاف کے بلدیاتی ترمیمی بل کے اعتراض کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے کی شرط بھی ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیاتی ترمیمی بل پر دو سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے بعد سندھ حکومت کو کراچی کی ووٹنگ پاورز رکھنے والی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان کو بھی رام کرنا لازمی ہوگا کیونکہ اعتراض یہ سامنے آرہا ہے کہ کراچی کی دو ایسی سیاسی پارٹیوں جن کا کراچی میں ووٹ بینک زیادہ نہیں ہے جبکہ ایک سیاسی پارٹی کا تو ایک نمائندہ بھی سرکار میں موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کے تحت معاہدے کر لئے گئےاب ایسے میں تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان کو نظر انداز کرنا بالکل درست نہیں ہوگا اور اگر انہیں نظر انداز کیا گیا تو ووٹ بینک کی پاور ہونے کی بنیاد پر دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج ودھرنے سندھ حکومت کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں دوسری جانب تحریک انصاف نے بلدیاتی ترمیمی بل کو کالا قانون قرار دینے کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کر رکھا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کو ہٹایا جائے سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قرار داد بھی جمع کروائ جاچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات کی شفافیت کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مکمل طور پر سیاسی ہیں اس مطالبے میں شدت آتی جارہی ہے تحریک انصاف کے عہدیداران نے بھی پارٹی کی سطح پر اس بات پر احتجاج کیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمائندے کو جو براہ راست پیپلز پارٹی سے منسلک ہے بلدیہ عظمی کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنا بلدیاتی انتخابات میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے لہذا بلدیاتی ترمیمی بل پر احتجاج اور باتیں منوانے کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے کی بات کو بھی منوایا جائے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اسوقت بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات در اعتراضات آنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے نکات کو اہمیت دے رہی ہے ایسے نکات بھی مان لئے گئے ہیں جس پر پارٹی کے عہدیداران کو اعتراض ہیں ممکن ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کی گئ اس ڈیمانڈ کو بھی قبول کرلے کیونکہ اسوقت بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کیلئے حکومت سندھ سب کچھ کرنے کو تیار ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں