ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایات پر
بلدیہ شرقی،ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال کی نگرانی میں محمودآباد،سندھی مسلم سوسائٹی گرین بیلٹس پر کام جاری

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایات پر محکمہ پارکس خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے، سینئیر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ اور ڈائریکٹر پارکس جمشید زون ظفر اقبال کی نگرانی میں محمودآباد اور سوسائٹی چوراہوں کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے، محمودآباد چوراہے کو خوبصورت بنانے سے قبل سول ورکس کے لحاظ سے تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں، سوسائٹی چوراہے پر دلکش اور جاذب نظر پھولوں کو لگایا جارہا ہے، جس سے سوسائٹی چورنگی دلکش مناظر پیش کر رہی ہے سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سلمان میمن اور ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو مذکورہ جگہوں پر سول ورکس اور روشنیوں کے انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے پر معمورہیں،ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح گلشن اقبال زون میں سول ورکس کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ جات بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جو بلدیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جارہی ہے، کوشاں ہیں کہ ضلع شرقی میں بیوٹیفیکیشن کے کاموں کے ساتھ مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی خدمات پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے.



