لائبریریوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلیے مزید اقدامات کیجائےگے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ

لائبریریوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلیے مزید اقدامات کیجائےگے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ

کراچی(پ ر)ایڈمنسڑیٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلورڑ نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی کی لائبریریز کراچی کی بہترین لائبریوں میں سے ہیں اور کافی تعداد میں بہترین نصابی و ہم نصابی کتب یہاں موجود ہیں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور عام قاری مطالعے کے لئےان لائبریریز سے رجوع کرتے ہیں ۔لائبریریوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلیے مزید اقدامات کو بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل لائبریری کورنگی 5 کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر لائبریری امت المعبودعارفہ ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مطالعے کی عادت انسانی فکر و ذہن کے نئے دریچے کھولتی ہے دنیا بھر میں لائبریری کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ ان لائبریریز کے ذریعے وہ غریب طلبہ و طالبات بھی استفادہ حاصل کرتے ہیں جو مہنگی کتب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔قارئین کے لئے اخبارات رسائل کے علاوہ طلبہ و طالبات کے لئے اعلی معیاری اداروں کی جدید نئئ کتب بھی پڑھنے کے لئے رکھی گئی ہیں۔اور اس سلسلے میں خاص طور پر ایسی کتب بھی شامل ہیں جو بازار میں بہت زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طالبعلموں کی قوت خرید سے باہر ہوتی ہیں۔ لائبریری کے دورے کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ نے بلدیہ کورنگی کی ورکشاپ کا بھی اچانک دورہ کیا گاڑیوں کی مینٹیننس کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بات چیت کی نارکاہ گاڑیوں کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کورنگی ہمارا گھر ہیں ہمیں اس کو اپنے گھر کی طرح رکھنا چاہئے،ناکہ کوئی چیز خراب ہوجائے اس کو بیکار سمجھ کر سائٹ میں ڈال دی جائے بلدیہ کورنگی کی ملکیت جتنی بھی گاڑیاں خراب ہیں ان کی فوری طور پر مرمت کروائی جائے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں