
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جتنے وسائل مسلم لیگ نواز نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی اور موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب کی غلطی ہے انہیں وہآں موجود ہونا چاہیے تھا،
عوام نے گیلانی صاحب کی شرزنش بھی کی ہے لیکن فنانس بل ویسے بھی پاس ہوجانا تھا، اس دن پاس نہ ہوتا تو اگلے روز پاس ہوجاتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو کچھ سب جانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جتنے وسائل ن لیگ نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،
نوازشریف نے جتنے وفاقی وسائل سندھ پرخرچ کیے کہیں اور نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب حکومت بدنیتی پر اتر آئے تو بل پاس ہوجاتے ہیں، حکومت ایسا بل لیکر آئی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہیں۔



